بنگلورو27؍جولائی ( ایس او نیوز) کرناٹکا کے سابق چیف منسٹر دھرم بنگلورو کے ایم ایس رامیا اسپتال میں انتقال کرگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پر دورۂ قلب پڑا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دھرم سنگھ2004سے 2006تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے۔انہوں نے مسلسل سات میعادوں تک رکن اسمبلی کے بطور خدمات انجام دیں جبکہ 14 ویں لوک سبھا میں وہ حلقہ بیدر سے رکن پارلیمان چنے گئے تھے۔کلبرگی کے نیلوگی دیہات میں جنم لینے والے دھرم سنگھ نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد سے ایم اے اور ایل ایل بی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔